23.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ، منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن میں 2 منشیات فروش 4...

مانسہرہ، منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن میں 2 منشیات فروش 4 کلو 715 گرام منشیات سمیت گرفتار

- Advertisement -

مانسہرہ ۔ 05 فروری (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن میں 2 منشیات فروشوں کو 4 کلو 715 گرام منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن اور منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پولیس کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سٹی پولیس نے بیلہ مترائیاں کے رہائشی محمد عمر ولد یعقوب اور گرلاٹ بالاکوٹ کے رہائشی وقاص ولد علی زمان کو گرفتار کر کے 4 کلو580 گرام چرس اور 135 گرام آئس برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

- Advertisement -

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں