21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ، منشیات فروش گرفتار ، 1 کلو 50 گرام چرس برآمد

مانسہرہ، منشیات فروش گرفتار ، 1 کلو 50 گرام چرس برآمد

- Advertisement -

مانسہرہ ۔ 22 ستمبر (اے پی پی):مانسہرہ کے تھانہ کاغان کی پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو 50 گرام چرس برآمد کر لی۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ایک کارروائی کے دوران بھونجا کے رہائشی منشیات فروش عزیز اکبر ولد نعمت اللہ خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1 کلو 50 گرام چرس برآمد کر لی۔

ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ڈی پی او مانسہرہ کی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں