مانسہرہ، پولیس کی کارروائیوں میں 6 منشیات فروش گرفتار رنگے ہاتھوں گرفتار

273
DHQ Hospital Haripur
DHQ Hospital Haripur

مانسہرہ ۔ 18 جولائی (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی پولیس نے لساں ٹھکرال کے رہائشی میر سلطان ولد علی مردان کو 2 کلو 205 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری کارروائی میں تھانہ بالاکوٹ کی پولیس نے مقامی منشیات فروش اسامہ عرف سامی خان کو گرفتار کر کے 825 گرام آئس برآمد کر لی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تیسری کارروائی میں تھانہ شنکیاری کی پولیس نے مونگن مچھی پول اور شنئ بالا کے رہائشی منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ملزمان سے موقع پر 8 کلو 849 گرام چرس برآمد کر لی، منشیات فروش علی اصغر سے 4 کلو 562 گرام جبکہ وسیم نامی منشیات فروش سے 4 کلو 287 گرام چرس برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ تھانہ کاغان کی پولیس نے گنجہ بیلہ جرید کے رہائشی 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، شاہد شاہ عرف شادا شاہ نامی منشیات فروش سے 2 کلو 595 گرام چرس جبکہ زاہد علی شاہ نامی منشیات فروش سے 2 کلو 490 گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔