مانسہرہ، کار حادثہ میں سیاح زخمی

126
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

مانسہرہ ۔ 07 اگست (اے پی پی):مانسہرہ میں کار حادثہ میں سیاح زخمی ہو گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق بائی پاس پر گلوبل فیملی پارک کے قریب کار تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس سے اسلام آباد سے آنے والا فراز نامی سیاح زخمی ہو گیا۔

ریسکیو کنٹرول روم مانسہرہ کواطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمی کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے كنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا ہے۔