مانسہرہ، کالج دوراہا میں ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

160

مانسہرہ ۔ 02 جولائی (اے پی پی):مانسہرہ، کالج دوراہا میں ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق کالج دوراہا میں پاور سی این جی کے قریب کیری ڈبہ اور پراڈو گاڑی کے درمیان تصادم کی اطلاع ملنے پر ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی حادثے میں بٹگرام کا رہائشی شوکت علی ولد جان محمد جاں بحق جبکہ 30 سالہ عبید اور 25 سالہ اسامہ ہو گئے۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے نعش اور زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی فراہم کر کے کنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا۔