مانسہرہ، کوٹکے پل کے قریب مہران گاڑی کو حادثہ، 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی

125
road accident
road accident

مانسہرہ ۔ 13 جون (اے پی پی):مانسہرہ میں کوٹکے پل کے پاس مہران گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم مانسہرہ کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

حادثہ گاڑی کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے 30 سالہ امتیاز، 25 سالہ سلیم، 10 سالہ عمر اور 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں كنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا ۔