30.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ، یوم تشکر کے موقع پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے...

مانسہرہ، یوم تشکر کے موقع پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تقریب ،ریلی کا انعقاد

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 16 مئی (اے پی پی):یومِ تشکرکے موقع پر ضلع مانسہرہ میں وطن کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد یومِ تشکر کے موقع پر ضلع مانسہرہ میں ایک پُروقار تقریب اور جوش و جذبے سے بھرپور ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد مادرِ وطن کے دفاع میں عظیم قربانیاں دینے والی افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنا، شہداء کو یاد کرنا اور دشمن کو یہ پیغام دینا تھا کہ پاکستانی قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے ۔ٹی ایم اے پارک مانسہرہ میں منعقدہ مرکزی تقریب ضلعی انتظامیہ کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئی۔تقریب کا آغاز قومی پرچم کشائی اور ایک منٹ کی خاموشی سے ہوا۔

اس موقع پر قومی ترانہ بھی بجایا گیا جس نے شرکاء کے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ مزید تازہ کر دیا۔ شرکاءنے ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے، جس سے پورا ماحول قومی جذبہ اور فوج سے محبت کے احساس سے گونج اٹھا ۔

- Advertisement -

تقریب میں ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال خٹک، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ، ضلعی و تحصیل انتظامیہ، پولیس افسران، ٹی ایم او مانسہرہ بمع سٹاف، میڈیا نمائندگان، تاجر برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔بعد ازاں مانسہرہ بازار میں ایک پرجوش ریلی نکالی گئی، جس میں شریک افسران، جوانوں اور عوام نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ریلی میں ہر چہرہ فخر، عزم اور جذبے کی تصویر نظر آیا جس سے یہ واضح پیغام دیا گیا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ وطن کے دفاع میں ناقابلِ فراموش قربانیاں دے کر قوم کے سرفخر سے بلند کیے ہیں ۔

ڈی پی او نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی بقا، سلامتی اور خودمختاری میں افواجِ پاکستان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، ہمارے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج ،پاک فضائیہ اور دیگر تمام اداروں نے بہترین حکمت عملی سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور تمام ہمارے قومی ہیروز ہیں ، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597816

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں