مانسہرہ۔ 13 مارچ (اے پی پی):ماڈل کریمنل کورٹ نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر دو حقیقی بھائیوں کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا، مدعی مقدمہ نوید ولدگل شان نے 28 مارچ 2022کو تھانہ صدر مانسہرہ میں اپنی اور اپنے چچازاد دو بھائیوں مہربان اور رمضان کی مدعیت میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ شانی جنرل سٹور کے باہر کھڑے تھے اس دوران ملزمان بلال اور خرم پسران محمد ایاز آئے اور انہوں نے بارادہ قتل فائرنگ شروع کر دی جس پر مہربان اور رمضان شدید زخمی ہو گے جبکہ ملزم بابر نسیم نے مدعی مقدمہ نوید کو زدوکوب کرکے زخمی کیا۔
واضح رہے کہ دونوں زخمی مہربان اور رمضان بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے ۔ گواہان کے بیانات اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم مہربان اور رمضان کو عمر قید کی سزا کے ساتھ دس لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم دے دیا جبکہ ان کے ساتھ شریک ملزم بابر نسیم کو بری کر دیا گیا۔ سیشن جج 4 مانسہرہ کے جج آفتاب اقبال نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر دو حقیقی بھائیوں کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایاجبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں بھی سزا سنائی گئی۔