اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):مانسہرہ کے علاقے حتی میرا کے قریب کوسٹر کو حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق کوسٹر گلگت سے راولپنڈی کی جانب جا رہی تھی، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس موقعے پر پہنچ گئی ، ایس پی ہزارہ موٹروے کی زیر نگرانی امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو کے ٹی ایچ مانسہرہ منتقل کر دیا گیا۔