مانسہرہ ،ریسکیو 1122 کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ

145
Rescue 1122
Rescue 1122

مانسہرہ ۔ 29 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ غیور مشتاق خان نے ریسکیو 1122 کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق 22 تا 28 جولائی کے دوران ریسکیوٹیم نے 55 مُختلف ایمرجنسیز میں عوام کو خدمات فراہم کیں، جن میں 38 میڈیکل، 12 ٹریفک حادثات، 1 آگ لگنے، 2 ڈوبنے اور 2 دیگر متفرق واقعات شامل ہیں ۔

ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت 54 مختلف ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دیں، جن میں 18 افراد کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال جبکہ 36 افراد کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ریسکیو اہلکار 24 گھنٹے ہمہ وقت عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمت کے لئے تیار رہے۔