مانسہرہ ، عقیل تنولی حملے میں زخمی

100
Mansehra Police
Mansehra Police

مانسہرہ۔ 26 مئی (اے پی پی):مانسہرہ کے تھانہ سٹی کی حدود شاہراہ ریشم روڈ پر نصف درجن سے زائد افراد نے دکان میں گھس کر کاروباری شخصیت کی شدید زخمی کر دیا۔ ممتاز نوجوان سماجی و کاروباری شخصیت عقیل تنولی واقعہ میں شدید زخمی ہوئے۔

عقیل تنولی نے سومی سرکار سمیت جملہ گروپ کے خلاف دیگر حملہ آوروں کے خلاف اطلاعی رپورٹ درج کروا دی ہے۔ قاتلانہ حملہ میں ملوث عقیل تنولی کو کنگ عبداﷲ ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے طبی امداد کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔