21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ ، مدنی مسجد مرکز کے قریب2 گاڑیوں میں تصادم ، ایک...

مانسہرہ ، مدنی مسجد مرکز کے قریب2 گاڑیوں میں تصادم ، ایک شخص زخمی

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 22 ستمبر (اے پی پی):مانسہرہ میں مدنی مسجد مرکز کے قریب 2 گاڑیوں میں تصادم سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم فوراً جائے حادثہ پر پہنچی۔ حادثہ کے نتیجہ میں ثاقب نامی شخص زخمی ہوا جسے ریسکیو میڈیکل ٹیم نےابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا ہے ۔

قبل ازیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ حفیظ الرحمان کی ہدایت پر انچارج 33 سٹیشن ناران محمد زاہد نے گزشتہ رات سٹیشن 33 کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ریسکیو 33 سٹیشن انچارج نے ایمبولینسز کا معائنہ کیا اور تمام ریسکیورز کی حاضری اور ڈسپلن چیک کیا۔ سٹیشن ناراں محمد زاہدنے کہا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار ہر قسم کی ایمرجنسی کیلئے 7/24 ہائی الرٹ تھے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں