مانسہرہ ۔ 02 فروری (اے پی پی):مانسہرہ میں منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 2 منشیات فروشوں سے 4 کلو سے زائد چرس برآمد کرکے گرفتار کر لیا گیا۔
مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے مزید 2 منشیات فروشوں محمد منظور اور عبدالقیوم کو گرفتار کرکے ان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔