- Advertisement -
مانسہرہ ۔ 23 اگست (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے ڈکیتی کی غرض سے تاک لگا ئے بیٹھے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ بفہ کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ڈکیتی کی غرض سے ترنگڑی روڈ پر جھاڑیوں میں بیٹھے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے پستول، چھری اور رسیاں برآمد کر لی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں خاکی کا رہائشی ناصر ولد ستار اور عنایت آباد بفہ کا رہائشی مرتضیٰ ولد محمد نظیر شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381786
- Advertisement -