24.9 C
Islamabad
منگل, جون 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ ریسکیو 1122 نے ماہ مئی کی کارکر دگی رپورٹ جاری کر...

مانسہرہ ریسکیو 1122 نے ماہ مئی کی کارکر دگی رپورٹ جاری کر دی

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 01 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ماہ (مئی 2025 )کی کارکر دگی رپورٹ جاری کر دی ۔ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ماہ مئی کے دوران مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران عوام کو بروقت اور فوری سہولیات فراہم کیں ۔

ریسکیو 1122 مانسہرہ کے ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی کی سربراہی میں ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے مئی کے دوران ظلع بھر میں325 مختلف نوعیت کی ایمر جنسی واقعات کے دوران 312 افرادکو بروقت اور بہترین ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے متعدد زخمیوں اور بیماروں کو ہسپتال منتقل کیا۔

- Advertisement -

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی نے بتایا کہ ریسکیو 1122 نے گزشتہ ماہ ریفرل سروس کے تحت17 ہسپتال ۔161ٹریفک حادثات،20 آگ لگنے 119 میڈیکل ایمر جنسیز ،1 گولی لگنے 1 ڈوبنے اور 6 دیگر نوعیت کے واقعات میں خدمات فراہم کیں۔

ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ٹریفک کے ہجوم کے با وجود اوسط ٹائم 7 منٹ میں عوام کو سہولیات فراہم کیں۔ریسکیو 1122 کے اہل کار کسی بھی ایمرجنسی سی نمٹنے کی لئے 24/7 ہائی الرٹ ہیں۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو کی فری هلپ لائن 1122 یا 0997920126 پر مفت کال کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603949

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں