مانسہرہ میں تیز رفتاری کے باعث کوسٹر کو حادثہ، ڈرائیور جاں بحق، 6 افراد زخمی

108

مانسہرہ۔ 20 فروری (اے پی پی):مانسہرہ میں کوسٹر گاڑی کے حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ہاتھی میرا میں موٹر وے پر کوسٹر گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔

ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز بمع میڈیکل ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ حادثہ میں ڈرائیور صدام جاں بحق اور شاہد ولد کاکا جان، عبدالرحمان، رفاقت اللّه ولد زاہد، تاج الدین ولد حیدر ولی اور نادر امان ولد شیخ عمران اوراحسان ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اور موٹر وے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمی افراد کو ابتدائی طبی فراہم کی اور انہیں كنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا۔