پشاور۔ 19 مارچ (اے پی پی):مانسہرہ میں جبوڑی پن بجلی گھر10.2میگاواٹ منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے۔منصوبے کی کامیاب کمرشل آپریشن ڈیٹCOD کے بعد سالانہ71.1گیگاواٹ سستی بجلی پیداکرکے نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی۔منصوبے سے پیداہونے والی بجلی کی خریداری کے حوالے سےاگست میں پیسکوکے ساتھ پہلے ہی معاہدہ طے ہوچکاہے۔ منصوبے سے صوبے کو سالانہ 405ملین روپے کی آمدن ہوگی۔
اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے توانائی وبرقیات انجینئرطارق سدوزئی،سیکرٹری توانائی وبرقیات محمدزبیرخان اورچیف ایگزیکٹو پیڈوعرفان اللہ خان نے چینی انجینئرزکی جانب سے پیڈوکے زیرنگرانی جبوڑی،مانسہرہ پن بجلی منصوبے کی کامیاب تکمیل کوایک اہم پیشرفت قراردیتے ہوئے کہا کہ وفاقی اداروں PESCO،NEPRA،CPPAG،NTDCسے کٹھن حالات میں منظوری کے بعد منصوبے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیاگیاہے۔
انہوں نے جبوڑی پن بجلی منصوبے کو صوبے میں توانائی کے شعبے کی ترقی کے لئے سنگ میل قراردیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آنے والے دنوں میں پیڈوکے مزیدپن بجلی کے منصوبے مکمل ہوجائیں گے۔ جس سے صوبے کو سالانہ اربوں روپے کی آمدن متوقع ہے۔