اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مانسہرہ میں عمران خان کا جلسہ دیکھیں ، اپوزیشن والوں کی کانپیں ابھی سے ٹانگ رہی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پلاسٹک کی گڑیا نے آج تین درجن لوگوں کو کھانے کی دعوت دے کر خطاب کیا یہ حالات ہیں ان کے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انشاللہ اگلے مہینے ان لوگوں کی دکان مکمل بند ہو جائے گی۔