مانسہرہ میں ٹول پلازہ کے قریب 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی

104
Rescue 1122
Rescue 1122

مانسہرہ۔ 17 اپریل (اے پی پی):مانسہرہ میں ٹول پلازہ کے قریب 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ایبٹ آباد روڈ ٹول پلازہ کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے کی اطلاع ریسکیو1122 کی ہیلپ لائن پر موصول ہونے پر امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر رسپانس کیا۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد انہیں گنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا۔