ایبٹ آباد۔ 27 ستمبر (اے پی پی):ایبٹ آباد میں کالا پل کے مقام پر ٹینکر الٹنے کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہو گئے، مانسہرہ کے علاقہ شیلیہ میں رستم نامی شخص گولی لگنے کے نتیجہ میں زخمی ہو گیا۔ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق پہلا واقعہ ایبٹ آباد میں چنار ہسپتال کالا پل کے مقام پر پیش آیا جہاں پٹرول ٹینکر الٹنے کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں،
ایک زخمی کوموقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی تاہم دوسرے زخمی کر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔ میرپور پولیس نے رپورٹ درج کر کے واقعہ سے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے۔ دوسرے واقعہ میں مانسہرہ کے علاقہ شیلیہ میں رستم نامی شخص نامعلوم گولی لگنے کے نتیجہ میں زخمی ہو گیا جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے کنگ عبداﷲ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔