مانسہرہ میں 2 منشیات فروش گرفتار، 6 کلو 335 گرام چرس برآمد

185
Arrested
Arrested

مانسہرہ ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نےکارروائی کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 6 کلو 335 گرام چرس برآمد کر لی۔

مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ خاکی عرفان خان نے ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروش حیدر علی اور ساجدکو گرفتار کر کے ان سے مجموعی طور پر 6 کلو 335 گرام چرس برآمد کر لی۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔