مانسہرہ میں 3 منشیات فروش 3 کلو منشیات سمیت گرفتار

140
اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ، 118 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

مانسہرہ ۔ 22 اگست (اے پی پی):مانسہرہ میں سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 3 کلو گرام سے زیادہ منشیات برآمد کر لی۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق موہین خان سے 1 کلو 930 گرام چرس،

ٹاؤن شپ کے رہائشی وقار عرف وکی سے 110 گرام ہیروئن اور شہیلیہ کے رہائشی نصیر شاہ سے 1 کلو 10 گرام چرس برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔