32.7 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ ٹریفک پولیس کا ڈرائیونگ لائسنس موبائل یونٹ بدھ کو دربند کا...

مانسہرہ ٹریفک پولیس کا ڈرائیونگ لائسنس موبائل یونٹ بدھ کو دربند کا دورہ کرے گا

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 06 مئی (اے پی پی):مانسہرہ ٹریفک پولیس کا ڈرائیونگ لائسنس موبائل یونٹ کل( بدھ کو )دربند کا دورہ کرے گا جہاں پر لرننگ پرمٹ اور لائسنس جاری کئے جائیں گے۔ ٹریفک پولیس مانسہرہ کے مطابق ایس پی ٹریفک مانسہرہ شاہنواز خان کی ہدایات پر ڈرائیونگ لائسنس یونٹ ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہا ہے۔

دربند اور مضافات میں بسنے والی عوام کے لئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اسی سلسلے میں (کل )بدھ کو دربند کا دورہ کیا جائے گا۔ لرننگ چٹ / لرننگ پرمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے دربند اور مضافات کے علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ آپ آج ہی اپنا میڈیکل بنوا لیں تاکہ بدھ آپ کو لرننگ پرمٹ /لرننگ چٹ اور ڈرائیونگ ٹیسٹ کے بعد لائسنس جاری کیا جا سکے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593180

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں