مانسہرہ پولیس نےدوملزمان گرفتارکرکےمنشیات برآمدکرلی

114
منشیات

ایبٹ آباد۔ 02 ستمبر (اے پی پی):ایبٹ آباد۔ 02 ستمبر (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نےدوملزمان گرفتارکرکےمنشیات برآمدکرلی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او)مانسہرہ ظہوربابرآفریدی کےاحکامات پرضلع بھرمیں منشیات فروشوں کےخلاف ٹارگٹڈآپریشن شروع ہوگیا،

تھانہ خاکی پولیس نےمزید دوملزمان راشد ولدآیازسکنہ خالی کو1کلو920 گرام چرس اور450گرام آئس جبکہ ملزم طفیل شاہ ولد فرماب شاہ کو1کلو45گرام چرس سمیت گرفتارکرکےمقدمات درج کرلیے،پولیس انتظامیہ کاکہناہےکہ نوجوان نسل کوتباہی کی طرف راغب کرنےوالےمنشیات فروشوں کےخلاف آپریشن جاری رہےگا،

عوام اپنےعلاقوں میں جرائم پیشہ عناصربالخصوص منشیات فروشوں سےمتعلق اطلاع قریبی پولیس سٹیشن یاڈی پی اوآفس کودیں تاکہ اُن کےخلاف کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔