- Advertisement -
ہری پور۔ 4 نومبر (اے پی پی):ڈی پی او مانسہرہ عمر طفیل کی زیر نگرانی ضلعی پولیس نے اکتوبر کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے 84 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے قبضہ سے 115 کلو چرس، 4 کلو آئس، 25 کلو ہیروئن اور 900 بوتل شراب برآمد کر لی۔
ڈی پی او مانسہرہ عمر طفیل کی زیر نگرانی ضلعی پولیس نے 115 کلو چرس، 4 کلو آئس، 25 کلو ہیروئن اور 900 بوتل شراب برآمد کی جبکہ اکتوبر کے دوران 25 پستول، 36 بندوقیں، 2 کلاشنکوفیں اور 1271 کارتوس برآمد کئے، اسی طرح مانسہرہ پولیس نے اکتوبر کے دوران 22 مجرمان اشتہاری، 27 عدالتی مفرور، 5 موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی سمیت دو لاکھ 45 ہزار روپے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=407958
- Advertisement -