مانسہرہ ۔ 21 دسمبر (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے زمین پرغیر قانونی قبضہ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کے احکامات پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تھانہ سٹی کی پولیس نے حدوبانڈی کے رہائشی وسیم فاروق نامی شخص کی زمین جو کہ پکھوال میں واقع ہے پر غیر قانونی قبضہ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر ظہرالدین، فریدون ولد پیر محمد سکنہ ڈب نمبر 2 اور حنیف ولد سلیمان سکنہ پڑھنہ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔