مانسہرہ پولیس نے منشیات فروش کو 3 کلو 250 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا

230
منشیات

مانسہرہ ۔ 27 ستمبر (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے منشیات فروش کو 3 کلو 250 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ خاکی کی پولیس نے عوامی شکایت پر ترہا کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالستارعرف پپو ولد انور زیب کو گرفتار کر کے 3 کلو 250 گرام چرس برآمد کر لی۔

ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈی پی او مانسہرہ کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔