مانسہرہ ۔ 07 جون (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 3 کلو 280 گرام منشیات برآمد کر لی۔مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ بفہ کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران کوہستان کے رہائشی توحید اختر ولد سید احمد شاہ سے 2 کلو 910 گرام چرس جبکہ سٹی بریڑی کے رہائشی نوید احمد ولد سفیر سے 370 گرام ہیروئین برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔