ایبٹ آباد۔ 29 دسمبر (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نےٹارگٹڈ آپریشن میں 3 منشیات فروش گرفتارکرکےمقدمات درج کرلیے ہیں۔تھانہ سٹی پولیس نےٹارگٹڈ آپریشن کےدوران لوہاربانڈہ کےرہائشی حمید کو2کلو140گرام چرس،چنئی کےرہائشی دانش علی کو1کلو410 گرام چرس،ٹینکی موڑکےرہائشی بلال کو1کلو110 گرام چرس اور01پستول سمیت گرفتارکرکےمقدمات درج کرلیے۔