33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ پولیس کا ریسکیو آپریشن، نوری ٹاپ میں پھنسے 7 افراد کو...

مانسہرہ پولیس کا ریسکیو آپریشن، نوری ٹاپ میں پھنسے 7 افراد کو باحفاظت نکال لیا

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 12 مئی (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے ریسکیو آپریشن کے دوران نوری ٹاپ کے برف پوش علاقہ میں پھنسے7افراد کوباحفاظت نکال لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اﷲ گنڈا پور نے نوری ٹاپ کے دشوار گزار پہاڑی راستے پر برفباری اور خراب موسمی حالات کے باعث 8 افراد کے پھنسنے کے واقعہ کی اطلاع پر فوری ایکشن لیا اور ڈی ایس پی سرکل پارس خشخال خان اور ایس ایچ او تھانہ ناران اسرار حسین شاہ کی زیر نگرانی ریسکیو آپریشن شروع کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

ریسکیو آپریشن میں مانسہرہ پولیس، کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے )اور دیگر متعلقہ اداروں نے حصہ لیا اور 5 افراد کو ریسکیو کر کے جلکھڈ پہنچایا اور دیگر3 افراد کو شاردہ پولیس نے ریسکیو کیا تاہم ان میں سے ایک شخص گلزادہ آکسیجن کی کمی کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

- Advertisement -

تمام متاثرہ افراد کو ناران پہنچا کر فوری طور پر ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ نے مانسہرہ پولیس کی بروقت کارروائی پر ان کا شکریہ ادا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596039

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں