ایبٹ آباد۔ 25 نومبر (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نےڈھوڈیال میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکےچارمنشیات فروش ملزمان گرفتارکرلیے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمانسہرہ ظہوربابرآفریدی کی ہدایت پرضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصربالخصوص منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،
ایس پی اوگی کی سربراہی میں پولیس نےتھانہ شنکیاری کی حدود ڈھوڈیال میں رات گئےمنشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیاجس میں ڈی ایس پی شنکیاری،ایس ایچ اونوازآباد،ایس ایچ اوتھانہ بفہ کےعلاوہ لیڈیزپولیس اوردیگرنفری نےحصہ لیا،آپریشن کےدوران پولیس نےچارمنشیات فروش ملزمان گرفتارکرکے7کلوسےزائد چرس اورآدھا کلوسےزائد ہیرون برآمد کرکےامتناع منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیےگئے۔