مانسہرہ پولیس کی بروقت کارروائی میں قتل کرنے والا ملزم گرفتار

131
6 arrested
6 arrested

مانسہرہ ۔ 06 جون (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کچہری روڈ پر لساں نواب کے رہائشی شخص کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندیاں قائم کر دی گئیں۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود کچہری روڈ پر لساں نواب کے رہائشی 22/23 سالہ عاقب ولد عبدالرشید کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزمان میں سے لساں نواب کے ہی رہائشی یاسر ولد صابر سلطان نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کے تایا کی بیٹی مسمات (س) کا رشتہ حویلیاں میں دیا ہوا تھا جبکہ مقتول محمد عاقب تایا کی بیٹی کو ورغلا پھسلا کر گھر سے بھگا لے گیا تھا جس پر مقتول کے خلاف تھانہ لساں نواب میں اغواء کی دفعات کے تحت 16 مئی کو مقدمہ درج ہوا تھا۔ ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایات پر پولیس نے قتل میں ملوث باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے جگہ جگہ ناکہ بندیاں قائم کرکے چیکنگ کا عمل شروع کر دیا ہے جلد ہی دیگر ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا جائےگا۔