- Advertisement -
مانسہرہ۔ 24 اگست (اے پی پی):مانسہرہ کےتھانہ لاری اڈہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔
پولیس ذراِئع کے مطابق مخبر خاص کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ فیصل خلیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران2 عدد رپیٹر 12 بور، 17 عدد پسٹل 30 بور اور 3800 عدد کارتوس برآمد کئے۔
- Advertisement -
ملزم پولیس کی آمد سے پہلے ہی موقع پر بیگ چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ملزم کی شناخت امجد خان ولد دلدرم خان کے طور پر ہوئی ہے،ملزم کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
- Advertisement -