مانسہرہ ۔ 01 اگست (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایک قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے زمین کے تنازعہ پر سفیدہ جندر کوٹکے میں 23/24 سالہ موسی نامی نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل جبکہ مقتول کے بھائی محمد شفیع سکنہ تلیسر کوٹکے کو باارادہ قتل فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے نامزد مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم شبیر ولد قمر علی کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مورخہ 20 جولائی کو مقدمہ درج ہوا تھا۔ تاہم ملزم وقوعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔