37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، چرس و آئس برآمد

مانسہرہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، چرس و آئس برآمد

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 14 مئی (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے چرس اور آئس برآمد کر لی۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ضلع بھر میں جرائم کے خاتمے کے لیے زبردست کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں ایس پی سٹی ریشم جہانگیر اور ڈی ایس پی سرکل شنکیاری قاضی ماجد نسیم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بٹل اورنگزیب خان نے زبردست کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عبید قاسم ولد اقبال سکنہ چھتر پلین کو 1 کلو 650 گرام چرس اور 165 گرام آئس سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596891

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں