مانسہرہ۔ 11 جولائی (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نےکارروائی کے دوران منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اڑھائی کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ مانسہرہ پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ڈی ایس پی پھلڑہ ارشد خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لساں نواز اختر نواز خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شیر علی خان کو 2 کلو 579 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔