مانسہرہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، سوا 3 کلو چرس برآمد

231
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،3 ملزمان گرفتار

مانسہرہ ۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 3 کلو 250 گرام چرس برآمد کر لی۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر مانسہرہ کو منشیات فری ضلع بنانے کے لئے موت کے سوداگروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ بٹل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد ایاز ولد جہانزیب سکنہ چھتر پلین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم سے موقع پر 3 کلو 250 گرام چرس آمدد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔