مانسہرہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش 1 کلو 700 گرام چرس سمیت گرفتار،مقدمہ درج

103
arrested
arrested

مانسہرہ ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے 1 کلو 700 گرام چرس برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق تھانہ کاغان پولیس نے موت کے سوداگروں کے خلاف کارروائی کے دوران جرید کے رہائشی منشیات فروش عمر ہارون ولد عمر سلطان کو 1 کلو 700 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔