- Advertisement -
مانسہرہ۔ 26 نومبر (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ لساں نواب انور اعوان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش راشد ولد پرویز سکنہ ہری پور سے موقع پر 2 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
- Advertisement -