مانسہرہ۔ 13 دسمبر (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے منشیات فروش کو 3 کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق تھانہ لاری اڈہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش اقبال ولد تاج محمد کو گرفتار کر کے 3 کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔