
ایبٹ آباد۔ 29 مئی (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے چوری اور جواء کھیلنے والے 5 ملزمان گرفتار کر لیئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ لاری اڈہ پولیس نے پانو روڈ کباڑ خانہ سے چوری کرنے والے 2 ملزمان ہاشم اور مجید سکنان پانو کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کر لیا ، اس کے علاوہ ایک اور کارروائی کے دوران مویشی منڈی میں جواء کھیلنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم برآمد کر لی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔