مانسہرہ پولیس کی کارروائیاں، چار منشیات فروش گرفتار، 9کلو گرام سے زائد چرس و آئس برآمد

84

مانسہرہ۔ 17 فروری (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 9 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر لی۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ضلع بھر سے منشیات کے خاتمے کے لئے بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تھانہ بفہ پولیس نے منشیات فروش عبدالکبیر ولد عزت خان سکنہ بفہ بختیار ولد شمس سکنہ اچھڑیاں اور فیاض ولد مسکین سکنہ اچھڑیاں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 4 کلو 835 گرام چرس اور 430 گرام آئس برآمد کی گئی۔

ایک اور کارروائی کے دوران تھانہ گڑھی حبیب اللہ پولیس نے منشیات فروش ممتاز ولد محمد زمان سکنہ گرلاٹ کو 4 کلو 200 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔