28 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ پولیس کی کارروائیاں، 3 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، 1 کلو...

مانسہرہ پولیس کی کارروائیاں، 3 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، 1 کلو 435 گرام ہیروئن برآمد

- Advertisement -

مانسہرہ ۔ 30 ستمبر (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 1 کلو 435 ہیروئن برآمد کر لی۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ شنکیاری پولیس کا موت کے سوداگروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ شنکیاری پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 1 کلو 435 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ تمام ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=506918

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں