31 C
Islamabad
منگل, اپریل 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ پولیس کی کارروائیوں میں خاتون سمیت 4منشیات فروش گرفتار

مانسہرہ پولیس کی کارروائیوں میں خاتون سمیت 4منشیات فروش گرفتار

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 14 اپریل (اے پی پی):مانسہرہ نے مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 4 منشیات فروش گرفتار کر کے چرس، آئس، ہیروئن اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ضلع بھر سے منشیات کے خاتمے کے لیے زبردست کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں نو تعینات ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ فیصل خلیل نے زبردست کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو بڑی مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں عارف ولد محمد زمان سکنہ اقصیٰ کالونی ٹھاکرہ سے 540 گرام ہیروئن اور ایک پستول 30 بور، آصف ولد محمد زمان سکنہ اقصیٰ کالونی ٹھاکرہ کو 560 گرام آئس اور ایک پستول 30 بور اور فیاض شاہ ولد تاج شاہ سکنہ چکڑیالی سے 470 گرام ہیروئن اور 1 پستول 30 سمیت گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ ایک اور کارروائی کے دوران خاتون منشیات فروش مسمات (ن) زوجہ عبدالطیف سکنہ بٹ دریاں کو 2 کلو 225گرام چرس سمیت گرفتار کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581569

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں