34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ پولیس کی کارروائی ،غیر قانونی لکڑ ی سے بھری 2 گاڑیاں...

مانسہرہ پولیس کی کارروائی ،غیر قانونی لکڑ ی سے بھری 2 گاڑیاں پکڑ لیں

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 22 اپریل (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے کارروائی کے دوران غیر قانونی لکڑی سے بھری 2 گاڑیاں پکڑ لیں۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ایس ایس پی اوگی نذیر خان کی زیر نگرانی ڈی ایس پی اوگی وحید خان اور ایس ایچ او تھانہ اوگی گلنواز خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹمبر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے غیر قانونی لکڑی سے بھری ہوئی 2 گاڑیاں پکڑ لیں جن سے مجموعی طور پر 100 فٹ سے زائد غیر قانونی لکڑی برآمد کر کے مزید کارروائی اور جرمانے کے لئے محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا گیا۔

محکمہ جنگلات کی جانب سے دونوں گاڑیوں پر مجموعی طور پر 7 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585590

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں