مانسہرہ پولیس کی کارروائی ،ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

228
گرفتار

مانسہرہ ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔

مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ بٹل پولیس نے بالی منگ کے رہائشی گلداد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 4 پستول، 7 رائفلیں، 10 بندوقیں اور 5 ہزار سے زیادہ کارتوس برآمد کر لئے، ملزم کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔