مانسہرہ ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو 2 کلو 720 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ بفہ وارث خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش طلعت ولد میر افضل سکنہ گاندھیاں کو گرفتار کر کے 2 کلو 720 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔