مانسہرہ پولیس کی کارروائی میں 2 منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

90
Drug dealer arrested
Drug dealer arrested

مانسہرہ۔ 11 اپریل (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے تقریباً 5 کلو چرس برآمد کر لی۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ضلع بھر سے منشیات کے خاتمے کے لئے زبردست کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ گڑھی حبیب اللہ عبد الستار خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں ذیشان عرف شانی اور واجد پسران غلام قادر سکنان محلہ ملیار سے مجموعی طور پر 4 کلو 984 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا، مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔