23.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ پولیس کی کاروائی، 2 منشیات فروش گرفتار

مانسہرہ پولیس کی کاروائی، 2 منشیات فروش گرفتار

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 04 اپریل (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے کارروائی کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔ ایس ایچ او تھانہ بفہ اورنگزیب خان نے ایس پی سٹی کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شاہ میر اور شہزاد کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی،

ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منشیات جیسی لعنت کو معاشرے سے ختم کرنے کے لیے شہریوں کو بھی پولیس کا ساتھ دینا ہو گا تاکہ آنے والی نسلوں کو اس سے محفوظ بنایا جا سکے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578461

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں