36.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ پولیس کے زیر اہتمام ہیلپنگ ہینڈ انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن سائنسز...

مانسہرہ پولیس کے زیر اہتمام ہیلپنگ ہینڈ انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن سائنسز میں منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار کا انعقاد

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 30 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کے زیر اہتمام ہیلپنگ ہینڈ انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن سائنسز مانسہرہ میں منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق اس موقع پر ایس پی سٹی ریشم جہانگیر نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے آگاہ کیا اور ایک صاف، صحتمند اور باوقار زندگی گزارنے کی تلقین کی۔

ان کا کہنا تھا کہ منشیات نہ صرف فرد کی زندگی بلکہ پورے معاشرے کو تباہ کرتی ہے، اس ناسور سے نجات کے لیے ہمیں اجتماعی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔سیمینار میں طلبہ، فیکلٹی ممبران اور انسٹیٹیوٹ کے عملے نے بھرپور شرکت کی۔ ماہرین نے منشیات کے نفسیاتی، جسمانی اور معاشرتی اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

- Advertisement -

شرکاء کو منشیات سے بچاؤ اور اس کے خلاف مزاحمت کے عملی طریقے بتائے گئے۔ سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے مانسہرہ پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور منشیات کے خلاف مہم میں بھرپور تعاون کا عزم ظاہر کیا۔

یہ سیمینار اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مانسہرہ پولیس صرف قانون نافذ کرنے والا ادارہ ہی نہیں بلکہ ایک ذمہ دار سماجی ادارہ بھی ہے، جو نوجوان نسل کو بچانے اور معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590162

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں